چیف جسٹس کو سپریم کورٹ بار کی جانب سے الوداعی عشائیہ دیا جائیگا

سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کے لیے الوداعی عشائیے کا اہتمام کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کو 13 ستمبر کو الوداعی عشائیہ دیا جائے گا۔

نامزد چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں