استحکام پاکستان پارٹی کا ملک بھر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی نے ملک بھر میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی زیر صدارت ہوا جس میں بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا جب کہ اجلاس میں مختلف رہنماؤں کو اہم ٹاسک بھی سونپے گئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کو استحکام دلانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر علیم خان کا کہنا تھاکہ ملک کو سیاسی لحاظ سے مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں