لاہور سمیت پنجاب کے 4 شہروں میں چڑیا گھروں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چڑیا گھروں کو ری ڈیزائن کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے چڑیا گھر اور سفاری پارک کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز بھی طلب کر لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چڑیا گھروں کی آمدن کا تعین کرنے کے لیے آن لائن ٹکٹنگ کا نظام بھی متعارف کرایا جائے گا جبکہ چڑیا گھروں میں واکنگ پارک اور پلے ایریا بنانے اور سفاری ٹرین چلانے کی تجویز دی گئی ہے۔