آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر مہنگا ہونا شروع ہو گیا، ڈالرمزید ایک روپے 35 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 50 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے، گزشتہ روز گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 15 پیسے پر بند ہوا تھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا رجحان بھی مثبت دکھائی دے رہا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 381 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 780 پر آ گیا ہے۔