بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس کے ساتھ صارفین سے اب ریڈیو فیس بھی وصول کی جائے گی۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی سینیٹ برائے خزانہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ بجلی کے بل میں 35 روپے ٹی وی اور 15 روپے ریڈیو فیس عائد ہوگی ۔
حکام نے کہا کہ اداروں کی نجکاری کا معاملہ پالیسی سے متعلق ہے ، نقصان میں جانے والے اداروں کی نجکاری کی سفارش کی تھی جس کے لیے وزارت خزانہ کو خزانہ کمیٹی کی 55 سفارشات موصول ہوئی تھیں۔