چینی مزید مہنگی ، فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی

قیمتوں میں مسلسل اضافے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 150 سے 160 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، ہول سیل مارکیٹ میں چینی کا 50 کلو والا تھیلا 6 ہزار750 روپے کا ہوگیا۔

تھوک مارکیٹ میں چینی 135 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پربھی سستی چینی دستیاب  نہیں۔

لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے کلو ہے جبکہ چینی کا 50 کلو کا بیگ 7 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا۔
کراچی میں 150 روپے ، پشاور اور کوئٹہ میں فی کلو چینی  152 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی کا اسٹاک جنوری 2024 تک کا موجود ہے لیکن تمام چینی بینکوں کے پاس گروی پڑی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شرح سود بڑھنے کے بعد بینکوں نے شوگر ملز کے لیے بھی سود کی شرح 25 سے 28 فیصد کر دی ہے، شوگر ملز 125 سے 130 روپے میں چینی فراہم کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں