کراچی: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہےکہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے جس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان وسط ایشیائی ممالک سے تجارت بڑھانے جارہا ہے، پاکستان روس اور سینٹرل ایشیا کا گیٹ وے ہے، پاکستان راہداری ہے اور خود بہت اہم ہے، کوشش ہے وسط ایشیا ممالک سے دوستی مزید بڑھائیں، ہمیں سائنس اور ٹیکنالوجی ون کوریڈور بنانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس سے سستا خام تیل آرہا ہے، ہم پر روس سے تیل خریدنے پر کوئی دباؤ نہیں، امریکا کا کہنا ہے روسی تیل خریداری پر اعتراض نہیں، کم قیمت روسی تیل سے عوام کو فائدہ ہوگا، خلیجی ریاست سے دو پیٹرول کے جہاز خریدنے کے لیے معاہدہ کریں گے جب کہ ایران سے گیس خریدناچاہتے ہیں لیکن پاکستان پر پابندی بھی نہیں چاہتے۔