پی ٹی آئی خواتین رہنماؤں کی جی ایچ کیو پردھاوا بولنے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی خواتین رہنماؤں کی  راولپنڈی میں جی ایچ کیو پر دھا وا بولنے سے متعلق مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

مبینہ آڈیو میں پی ٹی آئی کی سابق رکن پنجاب اسمبلی فرح آغا پارٹی کی خواتین ارکان کے ساتھ جی ایچ کیو پر دھا وا بولنے سے متعلق گفتگو کر رہی ہیں۔

فرح آغا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی خواتین سے جی ایچ کیو کی طرف جانے کی بات کر رہی ہیں۔

مبینہ آڈیو میں سابق ایم پی اے فرح آغا پی ٹی آئی کی کارکن سبرینا سےکہہ رہی ہیں کہ ‘اب  جی ایچ کیو پہنچنا ہے، میں نکل آئی ہوں کیونکہ میم کنول ( سابق ایم این اے کنول شوذب) نکلی ہوئی ہیں، میم کنول نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی طرف آنا ہے، جی ایچ کیو  جانے کے لیے میم کنول نےکہا ہے، ہم نے جی ایچ کیو جانا ہے فیض آباد آدمی جا رہے ہیں’۔

فرح آغا کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا ساری سروسز بند ہیں۔

فرح آغا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فرخندہ  سے بھی بات کر رہی ہیں، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ لیاقت باغ والی جگہ پر اتنی بری شیلنگ ہو رہی ہے، پولیس اور لڑکوں کی  لڑائی ہو رہی ہے، صدر جانے کے سارے راستے بند ہیں، ، فیض آباد میں راشد حفیظ،شفیق اور سماویہ ہے، سماویہ ہیروئن بنی آگے آگے جا رہی ہے’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں