باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ 23 سالہ سپاہی شفیق الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی رہ جانے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کیلئے علاقے کی کلیئرنس جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔