جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پارٹی چھوڑنے والوں میں ملتان سے سابق ایم پی اے ظہیرالدین علیزئی بھی شامل ہیں۔
مظفر گڑھ سے عون ڈوگر، عبدالحئی دستی، نیاز گشکوری، علمدار قریشی،لیہ کے قیصر مگسی،ڈی جی خان سے سجاد چھینہ، خانیوال سے ملک مجاہد شامل ہیں۔
ملک امین اسلم نے بھی پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مظفرگڑھ سے عون ڈوگر،عبدالحئی دستی اورنیازگشکوری،لیہ سے قیصر مگسی اورخانیوال سے ملک مجاہد میتلا شامل ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی۔
سابق ایم پی ا ے ظہیر الدین علیزئی نے کہاکہ تمام ادارے ہمارا فخر ہیں، دشمن کو خوش ہونے کا موقع دیا گیا، پاکستان قائم و دائم رہے گا، چند لوگوں سے اس کا نقصان نہیں ہوسکتا، پاکستان ہے تو سیاست ہے، پاکستان نہیں تو کچھ بھی نہیں۔
اشرف رند کاکہنا تھاکہ اگر ہم اداروں کوآمنے سامنے کھڑا کریں گے تو انتشار ہوگا،نوجوانوں اور دوستوں سے کہوں گا کہ واقعات کی مذمت کریں، ہماری آمد کو سیاسی نہ بنائیں، ایسا کرنے سے تقسیم ہوگی،پارٹی یا ٹکٹ کے فیصلے بعد کے فیصلے ہیں، سب سے بڑا اثاثہ ہماری افواج ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔
قیصر مگسی کا کہنا تھا کہ آج ہم یہ جو 8 یا 10 لوگ ہیں یہ بارش کا پہلا قطرہ ہیں،9مئی کا واقعہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے،املاک کو نقصان پہنچایا گیا، جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا، فوج کی گاڑیاں جلائی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہوگا تو ہم سب ہوں گے۔