جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اختیارات کے معاملے پر بگاڑ پیداہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ادارے اپنے دائرے سے باہر دوسروں کے دائراختیارمیں مداخلت کرتے ہیں۔دوسروں کے دائرہ اختیارمیں مداخلت سے ہی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے،پارلیمان کے دائرہ اختیار میں بھی مداخلت کی جاتی ہے۔
ایک ادارے کو دوسرے میں مداخلت کرنے کااختیار نہیں،ہر ادارے کا اپنا اختیار ہے ، پارلیمان قانون بناتا ہے آئین میں ترمیم کرتا ہے ۔
قوم آئین کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے ، آئین کے اندر اداروں کی تقسیم کا ر موجود ہے ۔
بنیادی طور پر اداروں کو 3حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ کا اپنا اپنا کردار ہے ۔