پشاور: پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے مریض اتارکر ایمبولینس کو آگ لگادی

پشاور  میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشتعل کارکنوں نے ایمبولینس کو بھی نہ بخشا۔

پشاور میں شیرشاہ روڈ پر  پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے ایدھی ایمبولینس کو روکا، مریض کو اُتارا اور  ایمبولینس کو توڑ پھوڑ کے بعد اسے نذر آتش کر دیا۔

دوسری جانب مشتعل مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر بھی دھاوا بول دیا اور عمارت میں گھس کر سرکاری سامان لوٹ لیا اور عمارت کو آگ بھی لگادی۔

ڈی جی ریڈیو پاکستان طاہر حسن کے مطابق مشتعل افراد مسلح ہیں اور انہیں وہاں موجود خواتین عملے پر بھی تشدد کیا۔

گزشتہ روز بھی مشتعل کارکنان نے  چاغی یادگار کو آگ لگادی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں