عمران خان پولیس لائن منتقل کیا جا رہا ہے، پیشی نیو گیسٹ ہاؤس پولیس لائن میں ہی ہوگی

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کےخلاف کیس کی سماعت پولیس لائن گیسٹ ہاؤس میں ہوگی۔

گیسٹ ہاؤس پولیس لائن کو ایک مرتبہ کے لیے عدالت کا درجہ دے دیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق  عمران خان کو ایف 8 اور جی 11 کے بجائےنیوگیسٹ ہاؤس پولیس لائن ہی میں پیش کیاجائےگا،  ان کو احتساب عدالت اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان کو نیب آفس کے بجائےحفاظتی اقدام کے تحت پولیس لائن میں رکھا گیا ہے، ان کو گرفتاری کے بعد نیب آفس اورپھر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق خصوصی عدالت میں داخلے کی رسائی عدالتی لسٹ کے مطابق ہوگی اور عمران خان کی پیشی کےحوالے سے کوریج کی اجازت جج صاحبان کی مرضی کے مطابق ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں