سپریم کورٹ: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکےکیس کی سماعت جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانےکے کیس کی سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہیں۔

اٹارنی جنرل پاکستان منصورعثمان اعوان روسٹرم پر موجود ہیں۔

گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے تھےکہ عدالت مذاکرات پر مجبور نہیں کرسکتی صرف آئین پرعمل چاہتی ہے، سیاسی جماعتیں آئین کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں۔ چیف جسٹس نےکہا کہ عدالت کا کوئی حکم نہیں صرف تجویز ہے، قومی مفاد اور  آئین کے تحفظ کے لیے اتفاق نہ ہوا تو جیسا ہے ویسا ہی چلےگا۔

عدالت نےگزشتہ روز 27 اپریل کو ہونے والی آخری سماعت کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔

تین صحفات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی کوئی ہدایت نہیں کی، سیاسی جماعتوں کی جانب سےمذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، سپریم کورٹ کا14مئی کوانتخابات کرانےکاحکم برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں