فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم کی بڑھتی قیمتوں کے باعث آٹے کی قلت کا خدشہ ظاہر کردیا۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین افتخار مٹو نے کہا کہ محکمہ خوراک کی پابندیوں کے باعث مارکیٹ میں گندم کی آمد بری طرح متاثر ہورہی ہے ، صوبے میں آٹے کی شدید قلت کا خدشہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پابندیاں ختم کرائیں کیونکہ محکمہ خوراک کی پابندیوں سے فلور ملز کو گندم کے حصول میں شدید دشواری پیش آرہی ہے۔
افتخار مٹو کا کہنا تھا کہ ملوں کے پاس گندم کا اسٹاک بہت کم رہ گیا ہے، صارفین مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، صورت حال یہی رہی تو مارکیٹ میں آٹے کی قلت پیدا ہوجائےگی۔