وفاقی بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانےکا امکان

اسلام آباد: وفاقی بجٹ 9 یا 10 جون کو پیش کیے جانےکا امکان ہے۔

ذرائع وزرات خزانہ کے مطابق قومی اقتصادی سروے 8 جون کو جاری کیے جانے کا امکان ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں بلایا جائےگا۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے وسط میں ہوگا، سالانہ منصوبہ بندی کوآرڈینیشن کمیٹی ترقیاتی بجٹ کے خدوخال تیار کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ تیاری میں آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں