سوڈان کی فوج اور پیرا ملٹری فورسز ایک ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہوگئیں۔
سوڈانی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوڈان کے آرمی چیف اور پیرا ملٹری فورسز کے سربراہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں فریقوں کا بات چیت کیلئے نمائندے مقرر کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنگ بندی 4 سے 11 مئی تک کی جائے گی۔
واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کے درمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔