متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور وفاقی وزرا کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے وفاقی حکومت کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور مردم شماری پر سندھ حکومت کے کردارپربھی عدم اعتماد کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم کیوایم نے ادارہ شماریات کی بےضابطگیاں اور صوبائی حکومت کی ناانصافی سامنے رکھی اور کہا کہ مردم شماری ہماری بقا کا مسئلہ ہے، کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے مطالبہ کیا کہ اعداد وشمار کی درستی کے عمل کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم کے تمام خدشات اور ثبوتو ں کو تسلیم کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے ادارہ شماریات اور چیف کمشنر کو معاملہ جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔