وفاقی کابینہ کابینہ نے الیکشن کےلیے فنڈز کے اجرا کا معاملہ ایک مرتبہ پھر پارلیمنٹ کے سپرد کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
اعلامیے کے مطابق کابینہ نے پنجاب الیکشن کیلئے 21 ارب روپے دینے کی وزارت خزانہ کی سمری پارلیمنٹ کو ریفر کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔
اعلامیے کے مطابق انگوراڈہ کسٹم اسٹیشن کو افغانستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کیلیےایکسپورٹ لینڈ روٹ ڈیکلئیر کرنے، الیکٹرک بائیکس اور الیکٹرک رکشاز سے متعلق فنانسنگ فسیلیٹی کی منظوری دے دی۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل بینچ نے بیک وقت انتخابات کیس میں حکومت کو 27 اپریل تک 21 ارب روپے فراہم کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔