سپریم کورٹ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے عیدالاضحیٰ کے بعد مناسب تاریخ پرانتخابات کرانے کی تجویز دے دی۔
سراج الحق نے کہا کہ عدالت یہ معاملہ سیاست دانوں پر چھوڑے اور خود کو سرخرو کرے، عدلیہ، افواج اور الیکشن کمیشن کو سیاست سے دورہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن صرف ایک لیڈر یا جماعت کے کہنے پر نہیں قوم کے مفاد کو دیکھتے ہوئے ہونا چاہیے، 90 دن سے 105
دن ہوسکتے ہیں تو 205 دن بھی ہو سکتے ہیں۔