مفتی شہاب الدین پوپلزئی کا بھی 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطر منانے کا اعلان

پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان کمیٹی کا اجلاس بھی ختم ہوگیا۔

اجلاس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، 22 اپریل بروز ہفتہ عید الفطرہوگی۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بھی پاکستان کے کسی بھی حصے سے چاند کی رویت کی شہادت موصول نہ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں