توہین عدالت پرپہلےیوسف گیلانی نے نااہلی بھگتی اب شہبازشریف بھی بھگتے گا: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ توہین عدالت پرپہلے یوسف رضا گیلانی نے نااہلی بھگتی اب شہبازشریف بھی بھگتے گا۔

عمران خان سے چوہدری پرویزالٰہی نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں الیکشن کیلئے ٹکٹوں پرمشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات میں عمران خان نے مونس الٰہی کی خیریت بھی دریافت کی۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ مان کر حکمران غلط روایت ڈال رہے ہیں، توہین عدالت پرپہلےیوسف رضاگیلانی نے نااہلی بھگتی اب شہباز شریف بھی بھگتے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کی جانب سےسپریم کورٹ میں درخواست دائرکررہےہیں۔

پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ پنجاب میں امیدواروں پر تفصیلی مشاورت ہوئی ہے، ٹکٹوں کا اعلان عمران خان خود کریں گے، الیکشن کو روکنے کیلئے ہر غیر آئینی ہتھکنڈا استعمال کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کو اپنے ہر غیرآئینی اقدام کاجواب دینا ہوگا، شہباز شریف اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں چاہے انہیں آئین شکنی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں