پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی علی زیدی نے کہا کہ ایک بار پھر ایم کیو ایم نے پیسے اور طاقت کے لالچ میں کراچی کو بیچ ڈالا۔
علی زیدی کا کہنا تھا میں گواہ ہوں کہ یہ پارٹی فون کالز پر چلتی ہے، فون کالز پہلے لندن سے آتی تھیں، اب بلاک نمبروں سے آتی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان سمیت ملک بھر میں مردم شماری کا عمل جاری ہے اور سربراہ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ 30 اپریل تک مردم شماری کا عمل مکمل ہو جائے گا اور جن سیاسی جماعتوں کے تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔