عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے فوکل پرسن حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے حسان خان نیازی کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے حوالے کیا۔

عدالت نے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے لیے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی، حسان نیازی کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ کو منظور کیا جاتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ حسان خان نیازی کو تفتیشی افسر متعلقہ عدالت میں 25 مارچ کو پیش کرے، جس کے بعد کوئٹہ پولیس اسلام آباد کچہری سے حسان نیازی کو لے کر کوئٹہ کے لیے روانہ ہو گئی۔

یاد رہے کہ 18 مارچ کو حسان خان نیازی کے خلاف تھانہ ائیر پورٹ کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، حسان خان نیازی کے راہداری ریمانڈ کے لیے کوئٹہ پولیس آج اسلام آباد کچہری پہنچی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں