لاہور: پولیس نے زمان پارک پر عمران خان کی رہائش گاہ پر پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے میچ کی وجہ سے پیش قدمی روک لی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کا میچ ختم ہونے تک پولیس پیش قدمی نہیں کرے گی تاہم زمان پارک کے گرد محاصرہ جاری رکھا جائےگا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالتی حکم پر مکمل عمل درآمدکرایا جائےگا۔
خیال رہے کہ آج لاہور میں پی ایس ایل کے پہلےکوالیفائر میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ شیڈول ہے۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔