انسداد دہشتگردی کی عدالت سے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور

لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پولیس پر تشدد سمیت دیگر الزامات کے مقدمے میں فواد چوہدری کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی ریلی سے قبل پولیس پر تشدد، قتل اور دیگر الزامات کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا، گرفتاری کا خدشہ ہے لہٰذا عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض فواد چوہدری کی 25 مارچ تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے فواد چوہدری کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں