اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو(نیب) نیب لاہور علی سرفراز حسین کا ٹرانسفر کرتے ہوئے ان کی خدمات پنجاب حکومت کو سونپ دی ہیں۔
حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے 21ویں گریڈ کے افسر ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور علی سرفراز حسین کا ٹرانسفر کردیا گیا ہے اور ان کی خدمات فوری طور پر پنجاب حکومت کو سونپ دی گئی ہیں۔
علی سرفراز کو گزشتہ سال نومبر میں مرزا سلطان محمد سلیم کی جگہ ڈی جی نیب لاہور کا عہدہ سونپا گیا تھا۔