وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اگلے ہفتے تک اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کی توقع ہے۔
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان مخالف عناصر ملک کے دیوالیہ ہونے کی بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں جو کہ نہ صرف مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہیں بلکہ حقیقت کے برعکس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ وقت پر بیرونی ادائیگیوں کے باوجود بھی چار ہفتے قبل کے ذخائر سے ایک ارب ڈالر تک زیادہ ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرونی کمرشل بینکوں نے پاکستان کو سہولیات دینا شروع کر دی ہیں۔
زیر خزانہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی فن کے ساتھ ہمارے مذاکرات مکمل ہونے والے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ اگلے ہفتے تک آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام اقتصادی اشاریے آہستہ آہستہ درست سمت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔