عدلیہ اور بینچ کے اندر تقسیم نے نظام انصاف پر سوال اٹھا دیے: شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے کہا ہےکہ عدلیہ اور بینچ کے اندر تقسیم نے نظام انصاف پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ بینچ میں شامل ججز نے ہی ازخود نوٹس اور اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ عدالت فل کورٹ بینچ کی تشکیل دے کر عدلیہ میں تقسیم اور ’ہم خیال بینچ‘ کا تاثر ختم کرے۔

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 کی تشریح پر بھی فل کورٹ بینچ کا جائز مطالبہ مسترد کیا گیا تھا، اس فیصلے کی وجہ سے ایک جماعت کو فائدہ ہوا اور عدالت میں تقسیم کھل کر سامنے آ گئی، ایک بار پھر معزز عدلیہ کو اپنا تقسیم شدہ اور متنازع تاثر زائل کرنے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں