لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن 7 مارچ تک معطل رہے گا اور اس دوران الیکشن کمیشن پاکستان ان نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان نہیں کرے گا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹس جاری کیے جاتے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں تمام فریقین کو 7 مارچ سے قبل تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔