پاکستان بزنس کونسل کا ہنگامی معاشی منصوبہ جاری، ہول سیلرز و ریٹیلرز پر ٹیکس کی تجویز

پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مزید اور جلد از جلد قرض لیا جائے۔

پاکستان بزنس کونسل نے ہنگامی معاشی منصوبہ جاری کردیا جس کے مطابق نان کمرشل غیر ملکی قرض ری اسٹرکچر کیا جائے، ساتویں این ایف سی ایوارڈ پر از سرنو مذاکرات کیے جائیں۔

پی بی سی نے مطالبہ کیا کہ ایکسپورٹ کیلئے منگوائے گئے خام مال کو فوری جاری کیا جائے، اور کروڑوں ڈالرز کی غیر قانونی افغانستان منتقلی روکی جائے۔

پی بی سی نے تجویز دی کہ نان ٹیکس فائلرز کو بیرون ملک کریڈٹ کارڈ خریداری سے روکا جائے، ہفتے میں چار دن دفاتر جبکہ ایک دن گھر سے کام کیا جائے اور دن کی روشنی کے استعمال کیلئے گھڑی ایک گھنٹہ آگے بڑھائی جائے۔

 حکومت گاڑیوں کی خریداری فوری روک دے، گیس نرخ بڑھائے جائیں، ہول سیلرز، ریٹیلرز پر ٹیکس لگایا جائے اور پیٹرول ڈیزل پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں