پنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو دھرنے کا مقام بدلنے کی تجویز دیدی

راولپنڈی کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو دھرنے کا مقام بدلنے کی تجویز دے دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 26 نومبر کو راولپنڈی میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے اور پی ٹی آئی کی طرف سے مرکزی اسٹیج مری روڈ پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

راولپنڈی انتظامیہ کی تجویز کے بعد پی ٹی آئی قائدین نے دھرنے کا  مقام بدلنے کے لیے انتظامیہ سے وقت مانگ لیا۔

پی ٹی آئی 26 نومبر کو فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے اور راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا ہے جب کہ 26 نومبر کو انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی اسلام آباد پہنچے گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان گولیاں کھانے کے باوجود ڈٹے ہوئے ہیں،  تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع راولپنڈی میں ہونے جارہا ہے، فیض آباد پر عمران خان کا اسٹیج لگایا جائے گا جس کے لیے مشاورت کرلی گئی ہے، جمعہ کی صبح سے فیض آباد میں خیمہ بستی لگا دی جائےگی جس میں  ملک کے مختلف ممالک سے لوگ شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں