عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان کا سابق وزیر اعظم اور ملک کی سب سے بڑی جماعت کا سربراہ ہوں مگرمیں اپنی ایف آئی آر درج نہیں کروا سکتا کیونکہ اس میں ایک فوجی افسر کا نام تھا۔
انہوں نے کہ کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں کہ فوج کی توہین ہوگی مگر فوج کی توہین تب ہوگی جب وہ ایکشن نہیں لے گی اور اداراہ خود کو قانون سے اوپر سمجھے گا۔
عمران خان نے کہا کہ جب ایک عام آدمی سے ظلم ہوتا ہوگا تو وہ کیا کرتا ہوگا،لہٰذا جب تک جنگل کا قانون ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔