خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو لانگ مارچ میں شرکت سے روک دیا گیا

خیبر پختونخوا کے محکمہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک مراسلے کے مطابق محکمہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کو اسلام آباد کی جانب رواں دواں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں برسر اقتدار پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ ہفتے جمعہ سے اسلام آباد کی جانب ’حقیقی آزادی‘ لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا، مراسلے میں تمام علاقائی پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں خبردار کیا گیا کہ علاقائی دائرہ اختیار اور قانونی مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہ کریں۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ تمام پولیس افسران و اہلکار خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 میں تفویض کردہ اپنے اپنے دائرہ اختیار کے تحت سرکاری فرائض انجام دیتے ہوئے علاقائی دائرہ اختیار اور قانونی مینڈیٹ کی خلاف ورزی نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں