سابق وزیر خارجہ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں عمران خان کے خلاف وال چاکنگ اشتعال دلانے کی کوشش ہے، کارکنان تحمل کا مظاہرہ کریں۔
گوجرانوالہ میں فواد چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف وال چاکنگ کی گئی ہے، ان کے خلاف منفی نعرے لکھے گئے، یہ کوئی سیاسی عمل نہیں ہے اور نہ یہ سیاسی شعور کا مظاہرہ ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود میں اپنے شہریوں اور کارکنان سے کہوں گا کہ ہمیں تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے، یہ لوگ ہمیں اشتعال دلانا چاہتے ہیں، ہمیں الجھنا نہیں ہے اور پُرامن طریقے سے آگے بڑھنا ہے۔