کبھی بھی ملکی اسٹیبلشمنٹ عوام کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کبھی بھی ملکی اسٹیبلشمنٹ عوام کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی کیونکہ عوام اور فوج مل کر ملک کو مضبوط کرتے ہیں۔

کامونکی میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کبھی بھی ملکی اسٹیبلشمنٹ عوام کے خلاف کھڑی نہیں ہوتی کیونکہ عوام اور فوج مل کر ملک کو مضبوط کرتے ہیں، آپ ان چوروں کے ساتھ نہ کھڑے ہوں، جو ان کے ساتھ ملے گا وہ انہی کے ساتھ رنگا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے تمہیں نیوٹرل ہونے کی اجازت نہیں دی، چوروں کے ساتھ کھڑے ہو کر ذلیل ہو یا حق اور سچ کے ساتھ کھڑے ہو، خدا کے واسطے پاکستانی قوم کو گائے بھینسے نہ سمجھو، ہم بھیڑ بکریاں نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں