کراچی والے کسیے لانگ مارچ میں شرکت کرسکتے ہیں، علی زیدی نے بتادیا
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کراچی والوں سے پارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہونے کی اپیل کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں شامل ہونے کے لیے پیر 31 اکتوبر کی صبح ساڑھے گیارہ بجے ٹول پلازہ پر ہمیں ملیں۔
انہوں نے کہا کہ قافلہ پیر کی رات سکھر پہنچے گا جب کہ حیدرآباد، ہالا، سکرنڈ، قاضی احمد اور مورومیں بھی اس کا استقبال کیا جائے گا۔