دبئی میں عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل میونسپلٹی کی جانب سے شہریوں کو قربانی کے جانوروں کا آرڈر دینے کے لیے اسمارٹ ایپلی کیشنز استعمال کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق دبئی کے بہت سے مذبح خانوں میں سے ایک الکوز صنعتی علاقے میں واقع مذبح خانے میں بھیڑوں کا معائنہ کرنے کے لیے جانوروں کے ڈاکٹروں کو بلایا جاتا ہے، یہاں ماسک پہنے ملازمین گوشت کی ڈلیوری یا فروخت کے لیے اسےکاٹتے اور صاف کرتے نظر آتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں یہ سلسلہ سارا سال جاری رہتا ہے، عیدالاضحیٰ پر اس سہولت کی طلب بڑھنے کے سبب کورونا کی نئی لہر کی موجودگی میں مذبح خانوں میں زیادہ رش سے بچنے کے لیے دبئی کے حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے آرڈر کرنے کے لیے اسمارٹ ایپلی کیشنز کا استعمال کریں۔
موبائل ایپس کے ذریعے شہری نہ صرف جانور کے ذبح کا آرڈر دے سکتے ہیں بلکہ گوشت مقامی خیراتی اداروں میں پہنچا سکتے ہیں یا تقسیم بھی کروا سکتے ہیں۔
اگرچہ ایسی موبائل ایپس مسلم ممالک میں وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہیں لیکن یہ پاکستان جیسے کچھ ممالک میں استعمال ہوتی رہی ہیں، حکام نے بتایا کہ دبئی میں ایسی 7 ایپس دستیاب ہیں۔
دبئی میونسپلٹی میں ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ سروسز علی الحمدی نے بتایا کہ ایپس کے ذریعے ڈلیوری ایک یا دو گھنٹے میں ہو جاتی ہے، جس سے لوگوں کا وقت اور توانائی بچتی ہے۔