اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورت اور اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا جائےگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ناراض پارٹی ارکان سے رابطے جاری ہیں اور اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ ہیں۔

اس موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ اپوزیشن کو کسی طور پر این آر او نہیں دیں گے، اپوزیشن کو عوام کی نہیں اپنے کیسز کی فکر ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں