عدم اعتماد پر ساتھ دینے کیلئے ایم کیو ایم اپوزیشن کے سامنے اپنے شرائط رکھ دیے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ساتھ دینے کیلئے متحدہ اپوزیشن کے سامنے مطالبات رکھ دیے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ نے شہری سندھ سے متعلق اہم مطالبات کیے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شہری سندھ کیلئے نوکریوں میں 40فیصد کوٹہ، بااختیار بلدیاتی نظام اور صوبائی مالیاتی کمیشن بنایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کا مؤقف ہے کہ معاہدہ تحریری ہو، مطالبات پر متحدہ اپوزیشن ضامن بنے۔

ذرائع کے مطابق متحدہ نے شرط عائد کی ہے کہ مولانا فضل الرحمان، چوہدری برادران اور شہباز شریف معاہدے کے ضامن بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں