اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ آصف زرداری سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی صورت حال اور عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے اہم امورپربات چیت کی۔
ملاقات میں یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی، سید خورشید شاہ، سید نوید قمر، احسن اقبال، رانا ثناءاللّٰہ خان، خواجہ آصف، سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، مرتضیٰ وہاب اور مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اپوزيشن کے تین بڑوں نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانےکی تاریخ آپس میں طےکرلی ہے، جس کا اعلان جلدکیا جائےگا۔
ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے زرداری ہاؤس کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ 100 فیصد اعتماد ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، ہم اس مصیبت سے جلد نجات حاصل کرلیں گے، جو فیصلہ ہوا اس سے قائدین آگاہ کریں گے۔ جے یو آئی کے رہنما اکرم درانی نے کہاکہ سب تسلی رکھیں ،کل پرسوں تک سب پتہ چل جائےگا۔