سی آئی اے کے ڈائریکٹر کی ملا برادر سے کابل میں خفیہ ملاقات


امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبدالغنی برادر سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک امریکی عہدے دار نے بتایا کہ سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے کابل میں افغان طالبان کے اہم عہدے دار سے ملاقات کی۔

سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر ولیم برنس نے پیر کے روز کابل میں ملا برادر سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں