’یہ مکافات عمل ہے‘، بلاول کا عمران خان کی گرفتاری پر مختصر تبصرہ

کراچی: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر مختصر تبصرہ کیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسے مکافات عمل قرار دیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک چور کی گرفتاری پر سیاسی انتقام کا بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ چور پکڑا گیا ہے جو 15 ماہ سے بھاگ رہا تھا۔

پریس کانفرنس میں مریم اورنگزیب نے سوال اٹھایا کہ الیکشن میں تین ماہ رہ جائیں تو کیا چوروں کو گرفتار کرنا بند کردیا جاتا ہے؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف تحقیقات ایک سال سے جاری تھیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری سیاسی نہیں ہے، قانونی تقاضے پورے ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا، ٹرائل کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں