گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ نے اپنے حلقے میں امداد تقسیم کرنے سے روک دیا: مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم اکیو ایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا ہےکہ گورنر سندھ کو وزیراعلیٰ نے اپنے حلقے میں جانے سے روکا اور امداد تقسیم کرنے سے بھی منع کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ پہلی بار شفاف مردم شماری ہو رہی ہے تو سندھ حکومت نے قوم پرستوں کو بلا کر  ڈرامے شروع کردیے ہیں۔

 مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تعصب اور نسل پرستی کی انتہا ہےکہ سندھ کےگورنر کو ہی وزیراعلیٰ سندھ اپنے حلقے میں جانےکی اجازت نہیں دیتے، ان کے حلقے میں گورنر سندھ امداد تقسیم کرنےگئے لیکن وزیراعلیٰ سندھ نے فون کرکےگورنر کو روک دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم 20 مقامات پر دھرنا دیں گے تو سب صیح ہوجائےگا، اس وقت ملک میں ٹرینڈ دیکھ کر ہی فیصلے ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں