گالی گلوچ سے نہیں گھبراؤں گا، گھر چلا جاؤں گالیکن دباؤ میں نہیں آؤں گا: محسن نقوی

لاہور: نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہےکہ وہ گالی گلوچ اور ٹوئٹ سے نہیں گھبرائیں گے، گھر چلے جائیں گے لیکن دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کہ ہمیں اپنا کام کرنے دیں، آپ سیاست میں جو مرضی کریں، مجھے کوئی اعتراض نہیں، میں اس منصب پر نہ بیٹھا ہوتا تو کسی اور طریقے سے جواب دیتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ سیاست میں جو مرضی کریں مجھے اعتراض نہیں مگر ہمارے بھی بیوی بچے ہیں انہیں تو بیچ میں نہ گھسیٹیں۔

نگران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہیں ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھ پر قتل کا الزام لگایا، کیا یہ اتنا آسان ہے؟ کھلے عام درخواست دے رہے ہیں کہ ان سے قتل ہوا،یہ زیادتی ہے، جھوٹا الزام نہ لگائیں، ہر ایک کو گمراہ کر رہے ہیں ، مجھ پر پہلے سازش اب قتل کا الزام لگایا گیا، ہماری بھی فیملیز اور رشتے دارہیں جس طرح انہیں میسج کیے جاتے ہیں یہ زیادتی ہے ۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ  گھر چلا جاؤں گا لیکن دباؤ میں نہیں آؤں گا، دھمکی، گالم گلوچ اور ٹوئٹ سے نہیں گھبراؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں