کوسٹ گارڈز نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے 11 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق گوادر میں دران کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے گاڑیوں کی رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق گاڑیوں کی تلاشی لینے پر ان میں سے 1650کلو حشیش اور 69 کلو اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کی۔
ترجمان نے بتایا کہ منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 11کروڑ 70لاکھ ڈالرکے لگ بھگ ہے، خدشہ ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔