پاکستان میں کل متاثرین: 14066 | اموات: 300 | صحتیاب: 3226
پاکستان میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ملک میں 300 افراد کووڈ 19 سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اب تک ملک میں کل متاثرین میں سے 22 فیصد کے لگ بھگ یعنی 3226 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں اموات کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئی ہیں۔
ادھر متاثرین کے اعتبار سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب میں اب تک 5640 مریض سامنے آ چکے ہیں۔