کورونا: رواں ماہ پاکستان میں ہلاکتوں کا تناسب دنیا بھر میں سب سے زیادہ

رواں ماہ  جولائی میں پاکستان میں عالمی وباکورونا سے ہلاکتوں کا تناسب پوری دنیا سے زیادہ رہا۔

وفاقی وزارتِ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق جولائی کے دوران دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2.15 سے 2.17 جب کہ پاکستان میں 2.30 سے 2.37 فیصد کے درمیان ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک قرار ہے  جس دوران لوگ تیزی سے وائرس کا شکار ہورہے ہیں اور اسپتالوں میں گنجائش ختم ہوتی جارہی ہے۔
ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوام نے ویکسین لگانے اور ایس او پیز پر عمل کرنے میں غفلت دِکھائی تو یہ شرح مزید بڑھے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں