کراچی کنگز کے عماد وسیم پر جرمانہ عائد

کراچی کنگز کے کھلاڑی عماد وسیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے 21 ویں  میچ میں ضابطہ اخلاق  کی خلاف ورزی کرنے پر  عماد وسیم پر میچ فیس کا5  فیصد جرمانہ عائد کیاگیاہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ کے پہلے اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرکے عماد  نے نامناسب انداز اپنایا تھا جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کے لیول ون کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔

بولر نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے میچ ریفری رنجن مدوگالے کی جانب سے عائد جرمانے کو قبول کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں