کراچی پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو لاہور سے اپنی حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق کراچی پولیس کی 4 رکنی ٹیم نے حسان نیازی کو اپنی حراست میں لیا، ٹیم میں ایس آئی اور 3 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ حسان نیازی کو تفتیش کے بعد کل کورٹ میں پیش کیا جائےگا، حسان نیازی کے خلاف کراچی کے جمشیدکوارٹر تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس میں ان پر اشتعال انگیز تقاریر کی دفعات شامل ہیں۔
گزشتہ روز لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کی اجازت دی تھی۔
عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے دو روز کا راہداری ریمانڈ دیا ہے۔